ETV Bharat / state

Five Election Promises For MP پرینکا گاندھی نے مدھیہ پردیش میں بھی پانچ انتخابی وعدے کیے - پرینکا گاندھی قومی جنرل سیکرٹری کانگریس

ریاست مدھیہ پردیش میں کانگریس پارٹی کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی نے اسمبلی انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے پانچ وعدے کیے۔ وہیں بدعنوانی پر شیوراج سنگھ حکومت کو انہوں نے گھیرا۔ ساتھ ہی ریلی کے دوران صاف کر دیا کہ کمل ناتھ ہی اگلے وزیراعلیٰ کا چہرہ ہوں گے۔ Congress Five Guarantees in MP

پرینکا گاندھی کی انتخابی ریلی
پرینکا گاندھی کی انتخابی ریلی
author img

By

Published : Jun 14, 2023, 2:56 PM IST

پرینکا گاندھی نے مدھیہ پردیش میں بھی پانچ انتخابی وعدے کیے

بھوپال: کانگریس پارٹی نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ اس کے لیے پرینکا گاندھی ریاست کی ثقافتی راجدھانی کہلائے جانے والے شہر جبلپور پہنچیں۔ کانگریس جنرل سیکرٹری نے مدھیہ پردیش کے ساتھ ساتھ ہماچل پردیش اور کرناٹک کی طرح 5 انتخابی ضمانتوں یا وعدوں کا اعلان کیا۔ اجلاس کے اسٹیج سے پرینکا گاندھی کے اشاروں اور مسکراہٹ سے یہ بھی واضح ہو گیا کہ کمل ناتھ ریاست میں کانگریس کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔ پارٹی ان کے چہرے کے سہارے سے ہی انتخابی میدان میں اترے گی۔ واضح رہے کہ پرینکا گاندھی جبلپور پہنچنے کے بعد سیدھے گواریگھاٹ گئی۔ جہاں انہوں نے 101 برہمنوں کے ساتھ تقریباً 20 منٹ تک نرمدا کی پوجا کی۔ اس کے بعد وہ شہید اسمارک میدان میں جلسے کے لیے پہنچیں۔

اسٹیج پر ریاست کے تمام سینئر کانگریس لیڈر کی تقریروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پرینکا گاندھی کی تقریر سے پہلے کمل ناتھ کو ریاستی کانگریس صدر کی حیثیت سے خطاب کے لیے مدعو کیا گیا۔ کمل ناتھ کو اسٹیج سے مدھیہ پردیش کے مستقبل کے وزیر اعلیٰ کے طور پر پکارا گیا۔ جس پر کانگریس کارکنان نے جے جے کمل ناتھ کے نعرے بلند کیے۔ نعروں کے درمیان پرینکا گاندھی نے مسکراکر وکٹری سائن اشارے سے کارکنان کو پرسکون کرنے کی کوشش کی۔ وہیں پرینکا گاندھی نے اپنے خطاب میں اپنے والد اور دادا دادی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاندان کے افراد نے اس ملک کی تعمیر کے لیے اپنا خون دیا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ اقتدار کا مزہ لینا کتنا آسان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں اپنی حب الوطنی کی بنیاد پر ووٹ ڈالیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ آپ فیصلہ کریں کہ آپ بچوں کا مستقبل بنانا چاہتے ہیں یا نہیں، آپ اپنی ریاست کو جوابدہ بنانا چاہتے ہیں یا نہیں، پھر اپنا ذہن بنائیں کہ چھ ماہ میں انتخاب ہونے ہیں۔ آپ کے پاس سوچنے اور سمجھنے کے لیے چھ مہینے ہیں۔ وہیں پرینکا گاندھی نے انتخابی وعدوں کے تحت خواتین کو ہر ماہ 15 سو روپے، گیس سلینڈر 5 سو روپے اور بجلی کی دریں وعدے کے مطابق کم کرنے کی بات کہی۔ ساتھ ہی سرکاری ملازمین کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذریعے بند کی گئی تھی پینشن کو پھر سے نافذ کرنے کا وعدہ کیا۔

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ اقتدار کی حکومت آپ کے لیے کیا کر رہی ہے۔ یہی سوچ کے ساتھ اپنا ووٹ ان لوگوں کے حق میں ڈالیں جو آپ کو جوابدہ ہیں۔ پرینکا گاندھی نے جلسۂ عام میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو مرکز میں 9 سال ہو گئے اور مدھیہ پردیش میں 18 سال ہو چکے ہیں۔ مگر یہ سیاست آپ کی ضرورت سے انکار کر رہی ہے۔ چیزوں کو یہاں سے وہاں کیا جاتا ہے۔ ہم ہندوستانی ہیں ہمارے لیے مذہب سے بڑی کوئی چیز نہیں ہے۔ یہ ہمارے لیے اہم ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ عوام کے جذبات کو بھڑکا کر ایسا کیا جائے۔ اس لیے ایسی حکومت کا انتخاب کریں جو سب کو ایک نظر سے دیکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.