ستنا: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ (27 اکتوبر) کو مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے چترکوٹ کے دورے پر ہوں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم مودی دوپہر ایک بجے کے قریب چترکوٹ ہیلی پیڈ پہنچیں گے، جہاں گورنر منگو بھائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ان کا استقبال کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی چترکوٹ کے رگھویر مندر میں پوجا ارچنا کریں گے۔ اس کے بعد سد گرو سیوا سنگھ کے نئے آئی اسپتال کا افتتاح کریں گے۔ اسی دوران وزیراعظم مودی سیوا سنگھ کے رضاکار کارکنوں سے بات چیت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایم مودی یہاں سنت رام بھدراچاریہ کے شیشے کے مندر کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ یہاں رہنے والے بچوں سے بھی بات چیت کر سکتے ہیں۔ چترکوٹ میں منعقدہ پروگراموں میں شرکت کے بعد وزیراعظم نریندر مودی ہیلی کاپٹر سے کھجوراہو واپس جائیں گے اور پھر خصوصی طیارے کے ذریعے مدھیہ پردیش سے اگلی منزل کے لیے روانہ ہوں گے۔
-
PM Narendra Modi to visit Chitrakoot, Madhya Pradesh on 27th October. He will participate in multiple programmes at Shri Sadguru Seva Sangh Trust. PM will perform pooja and darshan at Raghubir Mandir. PM will also visit Tulsi Peeth; to perform pooja and darshan at Kanch Mandir:… pic.twitter.com/KLQOmYMe6p
— ANI (@ANI) October 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">PM Narendra Modi to visit Chitrakoot, Madhya Pradesh on 27th October. He will participate in multiple programmes at Shri Sadguru Seva Sangh Trust. PM will perform pooja and darshan at Raghubir Mandir. PM will also visit Tulsi Peeth; to perform pooja and darshan at Kanch Mandir:… pic.twitter.com/KLQOmYMe6p
— ANI (@ANI) October 26, 2023PM Narendra Modi to visit Chitrakoot, Madhya Pradesh on 27th October. He will participate in multiple programmes at Shri Sadguru Seva Sangh Trust. PM will perform pooja and darshan at Raghubir Mandir. PM will also visit Tulsi Peeth; to perform pooja and darshan at Kanch Mandir:… pic.twitter.com/KLQOmYMe6p
— ANI (@ANI) October 26, 2023
یہ بھی پڑھیں:ہر اس برائی کو ختم کیا جائے جس سے ملک کی ہم آہنگی خراب ہو: وزیراعظم مودی
مدھیہ پردیش میں 17 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کانگریس اور بی جے پی مدھیہ پردیش میں اقتدار کے لیے پورا زور لگا رہے ہیں۔ واضح رہے مدھیہ پردیش میں فی الحال بی جے پی اقتدار میں ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان نے کانگریس کے باغی سندھیا سے ہاتھ ملا کر مدھیہ پردیش میں اقتدار پر قبضہ جمایا تھا۔