ETV Bharat / state

بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کو عبوری راحت - بی جے پی نیوز

ریاستی ہائی کورٹ کے یک رکنی بنچ کے جسٹس وی پی ایس چوہان نے پوئی سے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی پرہلاد لودھی کی دو سال کی سزا کو اگلے ماہ کے لئے معطل کردیا ہے۔

بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی لودھی کو ہائی کورٹ سے عبوری راحت
author img

By

Published : Nov 7, 2019, 4:30 PM IST

ایک مجرمانہ معاملے میں بھوپال کی خصوصی عدالت کے ذریعہ سزا سنائے جانے کےبعد بی جے پی کے رکن اسمبلی پرہلاد لودھی کو آج ہائی کورٹ سے عبوری راحت مل گئی۔

ریاستی ہائی کورٹ کے یک رکنی بنچ کے جسٹس وی پی ایس چوہان نے پوئی سے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی پرہلاد لودھی کی دو سال کی سزا کو اگلے ماہ کے لئے معطل کردیا ہے۔اس معاملے کی اگلی سماعت 7 جنوری کو ہوگی۔

عدالت نے اپنے عبوری حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ اسمبلی کے اسپیکر کا اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ جلدبازی میں لیا گیا نظرآتا ہے۔

اس سے پہلے کل اس معاملے میں دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کےبعد جسٹس نے اپنا حکم محفوظ کرلیا تھا تاہم عدالت نے عبوری حکم آج دیا۔

پنا ضلع میں ایک سرکاری افسر کو بیچ سڑک پر روک کر ان کے ساتھ مارپیٹ کرنے سے جڑے مجرمانہ معاملے میں بھوپال کی خصوصی عدالت نے ایک ہفتہ پہلے پرہلاد لودھی سمیت تقریبا ایک درجن افراد کو قصوروار قرار دیتے دیتے ہوئے دو سال کی قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ حالانکہ لودھی کو فوری طور سے ضمانت بھی مل گئی تھی۔

اس کے دو دن بعد ہی 2 نومبر کو اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ایک حکم کا حوالہ دیتے ہوئے پرہلاد لودھی کی اسمبلی کی رکنیت ختم کردی اور متعلقہ پوئی اسمبلی سیٹ خالی قرار دیتے ہوئے اس کی اطلاع الیکشن کمیشن کو بھیج دی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.