ETV Bharat / state

Love Jihad: لو جہاد اور تین طلاق معاملہ پر پولیس پر لاپرواہی برتنے کا الزام

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ریاست کے محکمہ پولیس پر لو جہاد اور تین طلاق معاملوں میں صحیح طریقے سے کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

pragya-singh-thakur
pragya-singh-thakur
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 11:55 AM IST

Updated : Jul 12, 2021, 7:32 PM IST

مدھیہ پردیش میں لو جہاد پر قانون بنایا گیا ہے لیکن بھوپال کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے لو جہاد اور تین طلاق پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'میں نے دیکھا ہے کہ ریاستی محکمہ پولیس لو جہاد کے معاملوں میں مناسب طریقے سے کارروائی نہیں کررہی ہے۔ جن لوگوں کے ساتھ واقعات پیش آ رہے ہیں ان کے اہل خانہ پریشان ہیں اور پولیس ان کے لیے کچھ نہیں کررہی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر

پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ تین طلاق پر قانون بنایا جاچکا ہے لیکن پولیس اس پر بھی سختی سے قدم نہیں اٹھارہی ہے، اس لیے لوگوں کی ہمت بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مدھیہ پردیش میں نام بدلنے کی سیاست گرم، پرگیہ ٹھاکر کا متنازع بیان

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، اس پر اعلیٰ افسران اور پولیس کی بالکل بھی توجہ نہیں ہے اس لیے میں اعلیٰ افسران اور محکمہ پولیس کے ساتھ میٹنگ کرنے والی ہوں اس دوران جن معاملوں پر تبادلہ خیال ہوگا وہ حساس معاملات ہیں۔

Last Updated : Jul 12, 2021, 7:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.