ETV Bharat / state

Pragya On Rahul Gandhi پرگیہ سنگھ نے راہل گاندھی کو بنایا نشانہ - پرگیہ سنگھ کا راہل گاندھی پر متنازعہ بیان

بھارتی جنتا پارٹی بھوپال کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے لندن میں دیے گئے بیانات پر کانگریس رہنما راہل گاندھی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ غیرملکی ماں سے پیدا ہونے والا بیٹا کبھی محب وطن نہیں ہو سکتا۔

پرگیہ سنگھ کا راہل گاندھی پربیان
پرگیہ سنگھ کا راہل گاندھی پربیان
author img

By

Published : Mar 17, 2023, 2:58 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی رکن پارلیمان اور بھارتی جنتا پارٹی کی رہنما سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر ہمیشہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ انہوں نے راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غیرملکی ماں سے پیدا ہونے والا بیٹا کبھی محب وطن نہیں ہو سکتا، یہ راہل گاندھی نے ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی بیرون ملک میں کہتے ہیں کہ ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع نہیں مل رہا ہے۔ اس سے زیادہ شرمناک بات نہیں ہو سکتی۔

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ہم نے یہ مان لیا ہے کہ آپ بھارت سے نہیں ہو، کیوں کہ آپ کی ماتا جی کا تعلق اٹلی سے ہے۔ یہ ہم نہیں بلکہ چانکیہ نے کہا ہے کہ غیرملکی خاتون سے پیدا ہونے والا بیٹا کبھی محب وطن نہیں ہوسکتا۔ یہ راہل گاندھی نے ثابت کر دیا ہے۔ عوام نے آپ کو رکن پارلیمنٹ منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے سالوں تک کانگریس حکومت نے ملک کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا تھا۔ اب راہل گاندھی بیرون ملک جاکر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا جاتا ہے۔ اس سے زیادہ شرمناک اور کوئی بات نہیں ہو سکتی۔ پرگیہ نے کہا کہ میں ایسے راہل گاندھی پر لعنت بھیجتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ راہل کو اب سیاست میں موقع نہیں ملنا چاہیے اور انہیں سیاست سے باہر پھینک دینا چاہیے۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اچھا کام ہو رہا ہے۔ سب کچھ اچھا ہے، لیکن کانگریس والے پارلیمنٹ کی کاروائی چلنے نہیں دے دے رہے ہیں۔ انہوں نے راہل گاندھی پر ملک کی توہین کا الزام بھی عائد کیا۔ پرگیہ نے مزید کہا کہ جس طرح سے راہل گاندھی اپنے بیانات دے رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ محب وطن نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:Controversial Statement By MP Sadhvi Pragya: رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ کا کانگریس کے خلاف متنازع بیان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.