ETV Bharat / state

Posters targeting Kamal Nath مدھیہ پردیش میں سیاسی پوسٹر وار

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ایک بار پھر پوسٹر وار۔ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان’ کے پوسٹر کی طرز پر کمل ناتھ کا پوسٹر لگایا گیا جس پر جوان کی جگہ "حیوان" لکھا ہے۔ Posters targeting Kamal Nath surfaces in Bhopal ahead of MP polls

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 3:36 PM IST

مدھیہ پردیش میں سیاسی پوسٹر وار

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ایک بار پھر پوسٹر وار دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دراصل کانگرس دفتر کے سامنے کسی نامہ نامعلوم شخص نے کانگرس کے سربراہ کمل ناتھ کے متنازعہ پوسٹر لگائے گئے۔ پوسٹر پر ان کے فوٹو کے ساتھ کرپشن ناتھ لکھا ہے۔ وہیں پوسٹر کے نیچے حیوان بھی لکھا ہے۔ واضح رہے کہ پوسٹر شاہ رخ خان کی جوان فلم کے پوسٹر کو ایڈٹ کر کے لگائے گئے ہیں۔ جس میں کمل ناتھ جوان فلم کے اہم کردار کی طرح دکھائی دے رہے ہیں اور پوسٹر پر جوان کی جگہ حیوان لکھا گیا ہے۔

وہیں اس پوسٹر پر اے کرپشن فلم بھی لکھا ہے۔ حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ یہ پوسٹر کس نے لگائے ہیں۔ مگر کانگرس پارٹی اسے بھارتی جنتہ پارٹی کی سازش قرار دے رہی ہے۔ اس موقع پر کانگرس کے ترجمان عباس حفیظ نے کہا کہ یہ بھارتی جنتہ پارٹی کی بے چینی ہے جو وہ اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اب صاف ہے کی بھارتی جنتہ پارٹی اس بار انتخابات میں ناکام ثابت ہوگی۔ کیا ہوا ہے اس بار ریاست مدھیہ پردیش کی عوام نے یہ بات طے لی ہے کہ وہ بی جے پی کو اس بار قرارہ جواب دے گی۔ انہوں نے کہا جس طرح کی سیاست بھارتی جنتہ پارٹی کر رہی ہے ایسی سیاست ریاست میں کبھی دیکھی نہیں گئی۔ اور جس طرح کی گندی سیاست کی جا رہی ہے اس کا جواب اب عوام کو ہی دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا ایک ایسا لیڈر جس نے اپنی زندگی کے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے اور ہر بار ریاست مدھیہ پردیش کے بارے میں سوچا ہو جس نے ریاست کو کئی بڑی سوغاتیں دی ہیں ایسے لیڈر کو غلط طریقے سے عوام کے سامنے پیش کرنا بھارتی جنتہ پارٹی کو اس بار بھاری پڑنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Gauhar Mahal Of Bhopal بھوپال کا تاریخی گوہر محل کی اہمیت

واضح رہے کہ اس طرح کا پوسٹر وار کچھ وہاں قبل بھی بھارتی جنتہ پارٹی اور کانگرس کے بیچ ہوا تھا۔ جس میں کانگرس دفتر کے قریب شیو راج حکومت کے خلاف گھوٹا لو کے پوسٹر لگائے گئے تھے۔ اس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی 18 سالہ دور میں ہوئے گھوٹالوں کا ذکر کیا گیا تھا۔ دوسری جانب پوسٹر کے حوالے سے الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا تھا۔ جسے لے کر کانگرس سربراہ کمل ناتھ اور بھارتی جنتہ پارٹی کے لیڈر اور وزیراعلی شورہ سنگھ چوہان نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.