ETV Bharat / state

Posters Against Pakistani Minister اندور میں پاکستانی وزیر خارجہ کے خلاف پوسٹر چسپاں - بلاول بھٹو زرداری کی مخالفت

رواں برس شنگھائی تعاون تنظیم کا ایک اجلاس بھارت ریاست گوا میں منعقد ہونے والا ہے جس میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ وہیں اندور میں کانگریس نے بلاول بھٹو زرداری کی مخالفت کرتے ہوئے کئی مقامات پر پوسٹر چسپاں کئے ہیں۔ Placing posters against Pakistan Foreign Minister in Indore

اندور میں پاکستان وزیر خارجہ کے خلاف پوسٹر چسپاں

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 7:48 AM IST

اندور میں پاکستان وزیر خارجہ کے خلاف پوسٹر چسپاں

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارت دورے سے قبل مخالف پوسٹر لگائے گئے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا اجلاس آئندہ ماہ گوا میں منعقد ہونے والا ہے، جس میں پاکستان کے وزیر خارجہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے لیکن اس سے قبل ہی مدھیہ پردیش کے اندور مخالفت شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس نے ان کے دورے کے خلاف اندور میں کئی مقامات پر پوسٹر چسپاں کئے ہیں۔ اندور کانگریس کے ترجمان وویک کھنڈلوال نے بلاول بھٹو زرداری کے پوسٹر لگا کر اپیل کی ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے کیوں کہ یہ وہی ملک ہے جس نے ہمارے ملک میں شدت پسندی کو تقویت دی ہے، اگر وہ اجلاس میں شرکت کرتے ہیں تو اس سے 140 کروڑ لوگوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔

مزید پڑھیں: Bilawal Bhutto To Visit India پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت آئیں گے
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے بلاول زرداری بھٹو کے خلاف سڑکوں پر پوسٹر لگائے ہیں کیونکہ کہ بھارتی حکومت نے انہیں ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔ یہ وہی ملک ہے جس نے پلوامہ جیسے دہشت گردانہ حملوں کو انجام دیا ہے، جس کی وجہ سے کئی لوگ شہید ہوئے، اگر ایسے ملک کا وزیر خارجہ ہمارے پاک سرزمین پر اپنے ناپاک قدم رکھتا ہے تو شہید فوجی کنبے اور 140 کروڑ لوگوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔
واضح رہے کہ بھارت اس وقت ایس سی او کے وزرائے خارجہ کی کونسل (سی ایف ایم) کا سربراہ ہے۔ اس تنظیم میں روس، چین، بھارت اور پاکستان شامل ہیں۔ اسٹریٹیجک اور سفارتی امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.