ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔اندور شہر کے بیشتر علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ایک طرف لاک ڈاؤن جاری ہے تو دوسری طرف بعض حساس علاقے کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے لوگوں کو ضرورت کی چیزیں لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس بحرانی صورت حال میں محکہ ڈاک کے ملازمین دوائی اور ضروری اشیا لوگوں کے گھروں تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔
بھارت کے محکمہ ڈاک کے ملازمین کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے درمیان لوگوں تک دوائی کے ساتھ ساتھ سامان کی فراہمی کر رہے ہیں ۔
محکمہ ڈاک کے ملازمین مقامی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے شہر میں لوگوں تک ضروری اشیا فراہم کرنے میں مشغول ہیں۔
اندور کورونا وائرس کے ابھی تک 1727 معاملات سامنے آئے ہیں ، 11 ہزار 337 افراد کی جانچ ہوئی ہے۔ اور اب تک 86 اس بیماری کا شکار ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں۔
فی الوقت 978 افراد کا علاج مختلف ہسپتال میں جاری ہے۔ اور 1854 افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کے بعد گھر واپس بھیجا جا چکا ہے۔