ETV Bharat / state

نام بدلنے کی سیاست حیدرآباد کے بعد بھوپال میں بھی شروع - bhopal news

بھوپال کی تاریخی عید گاہ ہلس جسے نواب شاہ جہان بیگم نے تعمیر کیا تھا مدھیہ پردیش کے پروٹیم اسپیک نے اس کا نام بدل کر گرونانک ٹیکری رکھنے کا بیان دیا تھا جس پر جعیت علمأ کی مدھیہ پردیش یونٹ نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 8:55 PM IST

حالیہ دنوں میں ریاست مدھیہ پردیش کے پروٹیم اسپیکر رامیشور شرما کا بھوپال عیدگاہ ہلس کا نام بدل کر گرونانک ٹیکری رکھنے کا بیان انہوں نے گرونانک کے یوم پیدائش کے موقع پر دیا تھا۔ اس بیان کے خلاف مدھیہ پردیش جمیعت علماء کے صدر حاجی ہارون نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

رامیشور شرما کے نام بدلنے کے بیان کے بعد جمعیت علماء ہند مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ ملک میں اب تک جو بھی نام ہے وہ سب تاریخی نام ہیں اور ہمیں اس پر اعتراض نہیں ہے لیکن جہاں بھی مسلمانوں اور اسلام سے متعلق نام ہیں، بی جے پی انھیں مسلسل بدلنے کے لیے کوشش کرتی رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرو نانک جی ایک بہت بڑا نام ہے اور ہم ان کا نام بڑے احترام سے لیتے ہیں لیکن مدھیہ پردیش میں جو بات کہی جارہی ہے اس میں فرقہ پرستی کی بو آتی ہے۔

حاجی محمد ہارون نے کہا کہ گرونانک جی بھوپال شہر کے علاوہ برہانپور اور اجین بھی گئے تھے تو کیا ان شہروں کا نام بھی بدلا جائے گا؟

حاجی ہارون نے کہا اگر گرو نانک کے نام سے کچھ بنانا چاہتے ہیں تو کوئی یونیورسٹی بنائی جائے یا نیا شہر ان کے نام سے بسایا جائے یا پھر مدھیہ پردیش کا نام ہی ان کے نام پر رکھا جائے لیکن بی جے پی ایسا نہیں کرے گی کیونکہ صرف مسلم طبقہ اور ان کے ناموں سے پریشانی ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.