بھوپال کی تنظیم شعری اکادمی کے پروگرام میں گاندھی جی کی جان بچانے والے بطخ میاں انصاری نامی کتاب کا اجراء عمل میں آیا-
ایم ڈبلیو انصاری نے اس کتاب کے ایک حصے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ' سنہ1917 میں بطخ میاں انصاری نے چمپارن تحریک کے دوران گاندھی جی کی جان بچائی تھی اس دوران ایک تحریک کے لیے چمپارن پہنچے گاندھی جی سے انگریز خوفزدہ تھے جس کے بعد انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا اور ان کے دودھ میں زہر ملا یا گیا جسے گاندھی جی پینے ہی والے تھے کہ بطخ میاں انصاری نے انہیں دودھ پینے سے روک دیا اس طرح گاندھی جی کی جان بچ گئی-'