ETV Bharat / state

Iftar Parties بھوپال میں سیاسی رہنماوں کی جانب سے افطار پارٹیاں

مدھیہ پردیش میں جلد ہونے والے اسمبلی انتخابات کا اثر اس بار ماہ رمضان کی افطار پارٹیوں میں بھی نظر آ رہا ہے کیوں کہ دارالحکومت بھوپال میں سیاسی افطار پارٹیوں کے اہتمام کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے۔

بھوپال میں سیاسی رہنماوں کی جانب سے افطار پارٹیاں

author img

By

Published : Apr 13, 2023, 2:16 PM IST

بھوپال میں سیاسی رہنماوں کی جانب سے افطار پارٹیاں

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات 2023 کی تاریخوں کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے لیکن سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی۔ تمام سیاسی پارٹیاں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف راغب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کا اثر اس بار ماہ رمضان پر بھی خاصا پڑتا نظر آ رہا ہے۔ دارالحکومت بھوپال میں بھارتی جنتا پارٹی اور کانگریس کے لیڈران جو ٹکٹ کی چاہ رکھتے ہیں ۔ وہ اس ماہ رمضان میں سیاسی افطار پارٹیوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ ابھی کچھ ہفتہ قبل ہیں مسلم راشٹریہ منچ نے اپنی افطار پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ تو وہی اب کانگریس کی وہ لیڈران جو اس بار کے اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ کا مطالبہ پارٹی کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بھی بڑے پیمانے پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔اس میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈران کے ساتھ سبھی مذہب کے لوگوں کو اس افطار پارٹی میں مدعو کیا گیا۔اس موقع پر کانگریس کے لیڈر منور کوثر نے کہا کہ ہماری یہ روزہ افطار پارٹی قومی یکجہتی پر مبنی رہتی ہے۔ اس کے ذریعہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہم سب میں محبت اور بھائی چارہ قائم رہے۔

ان کا کہنا کہ ہماری اس افطار پارٹی میں سبھی مذاہب اور قوم کے لوگ نظر آئیں گے۔ہماری یہی کوشش رہتی ہے کہ ہم آپسی یکجہتی کو قائم رکھے۔ وہیں دوسری جانب کانگریس کے لیڈر آصف ذکی بھی اپنی حامیوں کے ساتھ افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس پارٹی نے بھی کانگریس کے سینئر لیڈر نظر آئے۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر سوریش پچوری نے بتایا کہ رمضان کا یہ پاک مہینہ سب کی بہتری کے لئے ہوتا ہے۔ اس مہینے میں دعائیں کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Dawat e Iftar For Prisoners اندور میں قیدیوں کے لیے دعوت افطار کا اہتمام

کانگریس کے رہنما کے مطابق ہمارے بھوپال میں گنگا جمنی تہذیب پائی جاتی ہے۔ ہم مل جل کر سبھی تہوار مناتے ہیں۔ ہماری کوشش رہتی ہے کہ ہم شہر بھوپال میں بھائی چارگی اور قومی یکجہتی کی مثال قائم کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.