ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سمیت کئی مرکزی اور ریاستی رہنماوں نے آج ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خوش حال زندگی کے لئے دعا کی۔
![شیوراج سنگھ چوہان](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/87122185546355a5dacc885fccf054e8_1902a_1613753915_717.jpg)
وزیر اعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بی جے پی کے جو شیلے رہنما اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ انہوں نے اپنی قیادت میں ریاست کو ترقی کی نئی بلندیاں عطا کی ہیں۔ میں ان کی صحتمند زندگی اور لمبی عمر کے لئے دعا کرتا ہے''۔
اس کے علاوہ بی جے پی صدر جے پی نڈا، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن، مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو، وزیر ریلوے پیوش گوئل، مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری، مدھیہ پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل، ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما، سابق وزیر اعلی اور ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ، ریاستی کابینہ کے اراکین اور ریاستی بی جے پی کے رہنماوں نے بھی شیوراج سنگھ چوہان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کے ذریعے سبھی کا شکرایہ ادا کیا۔
یو این آئی