ETV Bharat / state

بی جے پی رہنما کے گھر سے اسلحہ کا ذخیرہ ضبط

ریاست مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر غنڈوں اور بدمعاشوں کے خلاف پولیس حرکت میں آ گئی ہے۔

madhya pradesh
author img

By

Published : Apr 1, 2019, 7:19 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع بڈوانی میں ایک مخبر کی اطلاع پر پولیس نے سیندھوا کے دارو گودام علاقے میں واقع بی جے پی کے رہنما اور غنڈے سنجے کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے غیر قانونی پستول، کارآمد کارتوس اور ہاتھ گولے ضبط کیے گئے۔

متعلقہ ویڈیو

پولیس کے مطابق جس وقت کارروائی کو انجام دیا گیا اس وقت ملزمین موجود نہیں تھے بلکہ ان کی والدہ تھی جو سیندھوا میونسپل کارپوریشن کی چیئر پرسن ہیں۔

پولیس نے سنجے یادو اور اس کے بھائی جیتو یادو کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر 13، پستول، 111 عدد کارآمد کارتوس اور 17 دیسی ساخت کے ہاتھ گولے کے ساتھ ساتھ دیگر خطرناک ہتھیار ضبط کیے۔

واضح رہے کہ سنجے یادو ضلع کے بااثر سابق وزیر انتر سنگھ آریہ کے قریبی لوگوں میں شامل ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ بی جے پی کے رہنما سنجے پر قتل، اقدام قتل اور غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے سنگین معاملے درج ہیں۔

پولیس نے سنجے یادو اور جیتو یادو کے خلاف آرمس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا۔

ملزم سنجے یادو کے خلاف این ایس اے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Intro:Body:

news id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.