ETV Bharat / state

Police Constable Lynched مدھیہ پردیش میں پولیس کانسٹیبل کی موب لنچنگ

author img

By

Published : Dec 24, 2022, 12:42 PM IST

مدھیہ پردیش کے دموہ میں سے موب لنچنگ کی خبر سامنے آئی ہے جہاں شرپسندوں نے ایک پولیس کانسٹیبل پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ قتل کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے، جب کہ ایم پی پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ Police Constable Lynched in Madhya Pradesh

Police Constable Lynched
پولیس کانسٹیبل کا موب لنچنگ

دموہ: شہر کے بجڑیا وارڈ کے قصائی منڈی علاقے سے موب لنچنگ کی خبر سامنے آئی ہے جہاں کچھ شرپسندوں نے ایک پولیس کانسٹیبل کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ دراصل جمعہ کی دیر رات ڈیوٹی پر تعینات SAF جوان سریندر سنگھ کھانا کھا رہے تھے اسی دوران کچھ لوگوں نے پولیس چوکی کے باہر شور کرنا شروع کر دیا۔ جب جوان نے لڑکوں کو شور کرنے سے منع کیا تو مشتعل شرپسندوں نے پولیس کانسٹیبل پر پتھراؤ کر دیا۔ اس حملے میں جوان شدید طور پر زخمی ہوگئے، جس کے بعد مقامی لوگوں نے جوان کو ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ علاقے میں کشیدگی کے ماحول کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے نامعلوم لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ Police Constable Lynched in Madhya Pradesh

ویڈیو

واقعہ اس وقت پیش آیا جب قصاب منڈی میں واقع پولیس چوکی پر تعینات ایک جوان سریندر سنگھ بدمعاشوں کا شور سن کر چوکی سے باہر آئے، اس نے لڑکوں کو شور مچانے سے منع کردیا۔ منع کرنے پر مشتعل بدمعاش لڑکوں نے جوان پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ اسی دوران ہنگامہ سن کر چوکی کے قریب رہنے والے کونسلر کویتا رائے اور دیگر افراد باہر آئے تو انہوں نے کانسٹیبل کو زخمی حالت میں پایا۔ انہوں نے فوراً اس کی اطلاع پولیس کی دی اور جوان کو ضلع اسپتال بھیج دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر پورے علاقے میں پولیس فورس کو تعینات کیے اور خود ضلع ہپستال پہنچے، تب تک ڈاکٹروں نے جوان کو مردہ قرار دےدیاتھا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کے سر میں چوٹ لگنے اور خوبہہ کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ جوان کو جسم کے دیگر حصوں پر بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔

اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی آر تینیوار نے کہاکہ' ابتدائی تحقیقات کے مطابق کانسٹیبل سریندر سنگھ کچھ لوگوں کو شور کرنے سے روکنے کے لیے چوکی سے باہر نکلے تھے، تاہم انہوں نے ان پر حملہ کردیا۔ سر پر ایک گہرا پتھر مارا گیا۔ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی، کانسٹیبل 10ویں بٹالین کا سپاہی تھا، واقعے کی اصل وجہ کیا ہے اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں، تمام ملزمان ابھی تک مفرور ہیں، ان کی تلاش جاری ہے۔"

ایریا کی کونسلر اور عینی شاہد کویتا رائے کہتی ہیں کہ "ضلع میں لاء اینڈ آرڈر بری طرح بگڑ چکا ہے، آئے روز چاقو ، گولی کی وارادات ہوتے رہتے ہیں۔ بدمعاشوں کے کو پولیس کا کوئی خوف نہیں ہے۔ جب ایک پولیس کانسٹیبل کو سرعام قتل کیا جا سکتا ہے تو عام آدمی کا کیا حال ہو گا، اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔''

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.