ETV Bharat / state

PM Modi on Sanatan Dharma گھمنڈیا اتحاد کا ایجنڈا سناتن کو تباہ کرنا اور ملک کو غلام بنانا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 6:01 PM IST

Updated : Sep 14, 2023, 6:19 PM IST

مدھیہ پردیش میں وزیر اعظم نریندر مودی نے سناتن دھرم پر تمل ناڈو کے وزیراعلی کے بیٹے ادھیانیدھی اسٹالن کے متنازعہ بیان کو ایشو بنایا اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد انڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گھمنڈیا اتحاد سناتن کو تباہ کرنا چاہتا ہے اس لیے ملک میں ہر سناتنی اور محب وطن لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور ہمیں مل کر تنظیم کی طاقت سے ان کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔ PM Modi on INDIA Alliance

Etv Bharat
Etv Bharat

مدھیہ پردیش میں وزیراعظم نریندر مودی کا عوامی ریلی سے خطاب

بینا (ساگر): مدھیہ پردیش میں وزیراعظم مودی تقریباً 50 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس اور 10 صنعتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے آئے تھے۔ جہاں انھوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جی-20 کی کامیابی کا کریڈٹ ملک کے کروڑوں لوگوں کو دیا اور اپوزیشن اتحاد انڈیا کو نشانہ بنایا۔ اپنے تقریباً آدھے گھنٹے کے خطاب میں وزیراعظم مودی نے سناتن دھرم کے مخالفین کو تقریباً 10 منٹ تک تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 'انڈیا الائنس' کے سربراہ اور قیادت کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن شاید اس اتحاد نے ممبئی میں ہونے والی اپنی میٹنگ میں اپنی مستقبل کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔ ان کی پالیسی اور ارادہ بھارت کی ثقافت پر حملہ کرنا ہے۔

اپوزیشن اتحاد پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ لوگ سناتن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور ملک کو غلامی میں دھکیلنا چاہتے ہیں، اس لیے ملک میں ہر سناتنی اور محب وطن لوگوں کو اب ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور ہمیں مل کر تنظیم کی طاقت سے ان کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ایک طرف، آج کا بھارت دنیا کو جوڑنے کی اپنی صلاحیت دکھا رہا ہے۔ عالمی فورمز پر بھارت ایک عالمی دوست کے طور پر ابھر رہا ہے تو دوسری طرف کچھ جماعتیں ایسی ہیں جو ملک اور معاشرے کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ سناتن سے متاثر ہو کر دیوی اہلیا بائی ہولکر نے ملک کے کونے کونے میں سماجی کام کیا۔ خواتین کی بہتری کے لیے مہم کا آغاز کیا۔ یہ گھمنڈیا اتحاد ملک کے عقیدے کے تحفظ کی روایت کو ختم کرنے کی قرارداد لے کر آیا ہے۔ پی ایم مودی نے مہاتما گاندھی کو بھی یاد کیا اور کہا کہ سناتن نے مہاتما گاندھی کو متاثر کیا۔ مہاتما گاندھی کو شری رام سے تحریک ملی، شاید اسی لیے ان کے آخری الفاظ 'ہے رام' تھے۔ سناتن روایت سے تحریک لے کر ہی مہاتما گاندھی نے اپنی زندگی بھر اچھوت کے خاتمے کے لیے ایک تحریک کی قیادت کی۔ یہ اتحاد اسی سناتن کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام سے اپیل کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ لوگ کھلے عام سناتن پر حملہ کرنے لگے ہیں۔ اب یہ لوگ ہم پر حملے بڑھائیں گے۔ ملک کے کونے کونے میں رہنے والے سناتنی لوگ، جو بھی اس ملک سے محبت کرتا ہے اور باقی سب کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ سناتن کو تباہ کرکے وہ ملک کو ایک ہزار سال تک غلامی میں دھکیلنا چاہتے ہیں، لیکن ہمیں مل کر ایسی طاقتوں کو روکنا ہوگا۔ تنظیم کی طاقت سے اتحاد کے ذریعے ان کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ اس تقریب کے دوران ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزراء ہردیپ سنگھ پوری، وریندر کمار، پرہلاد پٹیل، بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر وشنودت شرما اور ریاستی حکومت کے کئی وزراء موجود تھے۔

Last Updated : Sep 14, 2023, 6:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.