ETV Bharat / state

MP Road Accident بیتول سڑک حادثے پر وزیراعظم مودی کا اظہار افسوس

وزیر اعظم نریندر مودی نے بیتول ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں گیارہ لوگوں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ PM Modi condolence on Betul accident

بیتول سڑک حادثے پر وزیراعظم مودی کا اظہار افسوس

author img

By

Published : Nov 4, 2022, 12:21 PM IST

بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں جمعہ کو ہوئے ہولناک حادثے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا اور ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے بیتول میں سڑک حادثے میں جانوں کا ضیاع بہت افسوسناک ہے، لواحقین کے تئیں گہری تعزیت۔ زخمی جلد صحت یاب ہوں۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے دو دو لاکھ اور زخمیوں کو 50-50 ہزار امداد کے طور پر دیے جائیں گے۔ PM Modi condolence on Betul accident

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے بیتول میں جھلر پولیس اسٹیشن کے قریب جمعہ کی صبح ایک بس کے ایک کار سے ٹکرانے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ بیتول کے ایس پی سملا پرساد نے یہ جانکاری دی۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق بیتول کی طرف سے جارہی ایک بس اور پراتواڑہ سے مزدوروں کو لے جانے والی ٹویرا کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ یہ واقعہ اتنا دردناک تھا کہ ٹویرا میں سوار تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے 11 میں سے سات لاشوں کو فوری طور پر نکال لیا، باقی چار کی لاشوں کو ٹویرا کاٹ کر نکالنا پڑا۔ جھلر پولیس نے تمام لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ جھلر پولیس اسٹیشن کے انچارج دیپک پراشر نے بتایا کہ 'بس اور ٹویرا کے درمیان تصادم میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی ہے'۔eleven people died in road accident at betul

یہ بھی پڑھیں: Betul Road Accident بیتول میں سڑک حادثہ، 11 افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.