اندور شہر قاضی عشرت علی نے اندور کی عوام کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے گزارش کی کہ شہر کی جس طرح سے شہر تین بار صاف صفائی کے معاملے میں ملک بھر میں اول نمبر تہا ہے ہیں اسی طرح اب عوام کو چاہیے کہ شہر اندور کو بھی ہرا بھرا بنایا جائے۔
انھوں نے عوام کو پانی کی ہورہی قلت پر انتباہ دیا کہ وہ پانی کی اہمیت کو سمجھیں آج شہر کا درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسی اس تک پہنچ گیا ہے مستقبل میں اور بھی بڑھ سکتا ہے اس مسلئے سے نمٹنے کے لیے لوگوں کو درخت لگانا چاہیے۔
انھوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو گنگا جمنی تہذیب دیکھنی ہے تو وہ اندور آکر دیکھے کہ ایک مسلم کو نماز ادائیگی کرنے کے لئے لیے ایک ہندو 50 برسوں سے اپنے گھر عید گاہ تک لاتا ہے اور واپس اس کے گھر چھوڑ بھی دیتا ہے۔
صوبائی تعلیم وزیر جیتو پٹواری نے کہا کہ مشترکہ تہذیب ملک کی شناخت ہے اور شہر کی عوام کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔
ریاست کے نومنتخب رکن پارلیمان شنکر لال وانی نے کہا کہ ایسے پاک موقع پر سبھی کو عید الفطر کی مبارکباد بعد اور جیسا ان کی پارٹی کہتی ہے سب کا ساتھ اور سب کا وکاس، تو سب کو مل کر بھارت کی ترقی میں ہاتھ بٹانا چاہیے۔