مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ابھی تک آئے رجحانوں کے سلسلے میں کہا کہ ملک کے عوام بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کا چہرہ پہچان رہی ہے۔
سینئر کانگریس لیڈر کمل ناتھ نے یہاں دہلی انتخابات کے سلسلے میں اپنے مختصر ردعمل میں کہا کہ مرکز میں برسراقتدار پارٹی بی جے پی کا کوئی بھی رہنما بے روزگاری کے سلسلے میں بات نہیں کرتا۔
مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے اور وہ کیا کر رہی ہے۔ لوگ بی جے پی کا چہر پہچاننے لگے ہیں۔