ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا کے بڑھتے ہوتے معاملوں کے مدنظر ایک بار پھر ریاست کے کئی اضلاع میں رات کا کرفیو لگایا جا سکتا ہے ۔
اس بات کے اشارہ خود وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے دیا ہے۔وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کے اس بیان پر کانگریس کی طرف سے سابق وزیر پی سی شرمانے چٹکی لی ہے۔ پی سی شرما نے کورونا کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جارہے اقدامات کو لے کر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
پی سی شرما نے کہا کہ وقت رہتے حکومت اور انتظامیہ نے کورونا کی روک تھام کے لیے ضروری قدم نہیں اٹھائے اور اب وزیراعلی رات کے کرفیو لگانے کی بات کہہ رہے ہیں ۔
انہوں نے مزاحیہ طنز کیا کہ کورونا کو رات میں دیکھائی نہیں دیتا ہے کیا؟انہوں نے کہا کیا کورونا قادرخان ہو جاتا ہے جسے رات میں نظر نہیں آتا ۔
واضح رہے کہ فلم بول رادھا بول میں فلم اداکار قادر خان کو رات کے وقت نظر آتا ہے اور اسی سے پی سی شرما نے تشبیہ دیا۔