یہ جلسہ سماج کو بہتر بنانے کے مقصد سے انسانیت کے پیغام کو عام کرنے کے لیے کیاگیا۔
آل انڈیا پیام انسانیت فورم کے زیراہتمام بھوپال میں جلسہ پیام انسانیت کے نام سے جلسے کا انعقاد کیا گیا-
یہ جلسہ سماج کو بہتر بنانے کے مقصد انسانیت کا پیغام عنوان سے منعقد کیا گیا-
جس کی صدارت حضرت پیر سراج الحسن صاحب مجددی امیر دارالعلوم تاج المساجد نے فرمائی اور سوامی ستیانند مہاراج اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے-
اس پروگرام میں معاشرے میں انسانی قدروں میں گراوٹ اور انسانیت کے تعلق سے بیان کئے گئے-
جلسے میں کہا گیا پیام انسانیات آج وقت کی ضرورت ہے -آج جہاں ملک میں لوگوں کے نظریات میں بڑی تیزی سے تبدیلی آئی ہے وہیں انسانی قدروں کو بھی سب معاشرے میں مختلف طرح کے بگاڑ اور بھید بھاؤ کے واقعات سامنے آ رہے ہیں-
مقررین نے یہ بھی کہا کہ بہتر معاشرے کی تعمیر کی سمت میں پیام انسانیت فورم گزشتہ تقریباً 30 برسوں سے مختلف مقامات پر بلاتفریق مذہب و ملت بی انسانیت کی استحکام اور باہمی یکجہتی کو فروغ دینے کے مقصد سے پروگرام کا انعقاد کرتی آرہی ہے۔