مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں تنظیم اریب کی جانب سے اندور کی تمام سماجی تنظیموں کو اعزازسے نوازا گیا۔
اطلاعات کے مطابق عالمی وباء کورونا سے تحفظ کے لیے ملک میں حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، اس دوران ملک میں تمام سرگرمیاں بند ہوگئی تھیں جس سے لوگوں کو شدید پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑا تھا۔
حکومت اس وبا سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی تھی تو وہیں، اندور کی سماجی تنظیمیں ضرورت مندوں کی مدد میں پیش پیش تھیں۔
اس ضمن میں سماجی تنظیم اریب ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے کورونا کے دور میں عوام کے لئے مختلف خدمات انجام دینے والی سماجی تنظیموں کو اعزاز سے نوازا۔
مزید پڑھیں:
مدھیہ پردیش: نصرت مہدی اردو اکیڈمی کی نئی ڈائریکٹر
اس تعلق سے تنظیم انجمن اسلام بیت المال کے ڈاکٹر سرفراز نے کہا کہ ”کورونا کے دور میں ہر شخص ڈرا ہوا تھا، ساری معاشی سرگرمیاں بند ہوگئی تھیں ایسے میں ضرورت مندوں کے لئے ضروری اشیاء کا انتظام کرنا بڑا مشکل تھا لیکن اس وقت انجمن اسلام کی جانب سے لاکھوں روپے کے ضروری اشیا ضرورت مندوں میں تقسیم کی گئیں۔
وہیں، اریب سوسائٹی کے امان اللہ صدیقی نے بتایا کہ لاک ڈاؤں کے نازک دور میں جن سماجی تنظیموں نے اپنی خدمات انجام دیں ان کے لئے یہ اعزایزی جلسہ منعقد کیا تھا۔ اس کے ذریعے پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ سماجی تنظیمیں بغیر کسی بھید بھاؤ کے ضرورت مندوں کی خدمات انجام دیتی ہیں۔