ETV Bharat / state

Sagar School Bus Accident ساگر میں اسکول بس الٹنے سے ایک طالب علم کی موت - ایم پی اسکول بس حادثہ

ضلع ساگر کے راحت گڑھ بلاک میں چندر پور گاؤں کے قریب نجی اسکول کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 40 سے زائد بچے زخمی ہوگئے، جب کہ ایک بچے کی موت ہوگئی۔ School Bus Accident in Sagar

ساگر میں اسکول بس الٹنے سے ایک طالب علم کی موت

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 12:14 PM IST

ساگر: ریاست مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں راحت گڑھ-ودیشا روڈ پر چندرپور گاؤں کے نزدیک آج صبح طلباء سے بھری ایک اسکول بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس سے ایک بچہ ہلاک اور چالیس سے زیادہ طالب علم زخمی ہو گئے۔ School Bus Accident in Sagar

پولیس ذرائع کے مطابق اسکول بس قریبی گاوؤں کے بچوں کو لے کر صبح اسکول جارہی تھی کہ راستے میں راحت گڑھ ودیشہ روڈ پر چندراکر گاؤں کے نزدیک بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو بس سے نکال کر راحت گڑھ ہیلتھ سینٹر اور ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا۔ شیلیندر پرتاپ بھگیرتھ (14) ایک طالب علم کی ضلع اسپتال میں موت ہوگئی اور دیگر بچوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ حادثے میں کچھ بچوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Madhya Pradesh Accident مدھیہ پردیش میں بس ندی میں گرنے سے دو افراد ہلاک

بس میں پچاس سے زائد بچے سوار بتائے جاتے ہیں۔ اسکول بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ گووند سنگھ راجپوت نے اس کی اعلیٰ سطحی انکوائری کرانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے حادثہ میں ایک طالب علم کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا اور ضلع کلکٹر کو مطلوبہ رقم فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.