کورونا وائرس کی وبا کے چلتے جس طرح سے ریاست کے رہنے والے یومیہ مزدور جو باہر کام کیا کرتے تھے ان کے لیے 'ون نیشن۔ ون راشن' اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔
اس اسکیم کے تحت25 ہزار راشن کی دکانوں کو آٹو موڈ پر لیا جا چکا ہے۔ وہیں اس اسکیم کے تعلق سے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے دوسری ریاستوں میں جو مزدور ابھی بھی ہیں ان سے اس تعلق سے بات کی ہے، اس میں 19 ریاستوں کو شامل کیا گیا ہے اور جو یومیہ مزدور جس ریاست میں کام کر رہا ہے انہیں وہاں کی حکومت 'ون نیشن۔ون راشن' اسکیم کے تحت سستا راشن مہیا کروائے گی۔
جس میں دو روپے کلو گیہوں، چاول اور موٹا اناج دیا جائے گا اور جو یومیہ مزدور ریاست مدھیہ پردیش میں آئے ہیں انہیں دو مہینے کا راشن مفت دیا جائے گا۔
اس طرح سے ریاست مدھیہ پردیش میں نو لاکھ مزدور ہیں جنہیں اس اسکیم 'ون نیشن۔ ون راشن' کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔