ریاست مدھیہ پردیش کے شہر کوتوالی تھانہ علاقے میں آج صبح ایک ٹرک سڑک کے کنارے بنی جھوپڑی پر پلٹ گیا،جس سے پانچ لوگ دب گئے،جن میں سے ایک کی موت ہوگئی،جبکہ چار دیگر شدید طورپر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سنجے گاندھی سمریتی ہسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے نپنیا محلے میں صبح ایک ٹرک بے قابوہوکر سڑک کے کناے بنی ایک جھوپڑی میں پلٹ گیا۔حادثے میں وہاں رہنے والے لوگوں میں سے پانچ اس کے نیچے دب گئے،جنہیں باہر نکال لیاگیا اور سنجے گاندھی سمریتی ہسپتال میں داخل کرایاگیا۔
وہاں ایک شخص کی علاج کے دوران موت ہوگئی،جبکہ چار دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
حادثے کے بعد مشتعل لوگوں نے ہنگامہ کرنے کی کوشش کی،لیکن موقع پر پہنچے پولیس دستے نے صورت حال کو قابو میں کرنے کے ساتھ ہی معاملے کو قابوکرلیا۔پولیس حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرکے تحقیق کررہی ہے۔