ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے تاریخی شاہجھانی پارک میں وزیر شہری ترقیات جے وردھنے اور مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں پروگرام منعقد کیا گیا۔
شاہجہانی پارک کو سنوارنے کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان اس پروگرام میں گیس متاثرین کے خدمتگار عبدالجبار کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے وزیر شہری ترقیات جے وردھنے نے شاہجہانی پارک میں گندے پانی کی صفائی کے پلانٹ کو لگانے کے منصوبے کو خارج کر دیا اور پارک کو ایک کروڑ کی لاگت سے سنوارنے کا اعلان کیا۔
بتا دیں کہ اس پارک کو بچانے کے لیے مسلسل مرحوم عبدالجبار لگاتار احتجاج کر رہے تھے اور مطالبہ کر رہے تھے کہ میونسپل کمیشن جو کی یہاں پر گندے پانی کی صفائی کا پلانٹ بنانے کا منصوبہ بنا رہا تھا اسے اب یہاں نہیں بنایا جائے گا۔وزیر شہری ترقیاتی جے وردھنے سنگھ سے بھوپال میں لمبے وقت سے کورڈ میٹ مارکیٹ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ جس کی فائل تیار کر دی گئی ہے اور اس کا منصوبہ تیار کر جلد سے جلد جدید میٹ مارکیٹ کی تعمیر کی جائے گی۔
گوالیار: پیاز چوری کے الزام میں دو گرفتار