ETV Bharat / state

دو لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے افسر گرفتار - نواڑی ضلع کے ایک افس

ملزم افسر ٹھہرکا گاؤں کے سرپنچ کے ذریعہ منریگا کے تحت کرائے گئے سابقہ کاموں کی ادائیگی اور ایک جانچ کے تصفیہ کےلئے چار لاکھ روپے کی رشوت مانگ رہا تھا۔

دو لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے افسر گرفتار

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 2:28 PM IST

مدھیہ پردیش کی لوک آیکت پولیس نے آج نواڑی ضلع کے ایک افسر کو دو لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

لوک آیکت پولیس سپرنٹنڈنٹ رامیشور سنگھ نے بتایا کہ نواڑی جن پتھ پنچایت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہرش کمار کھرے کو ایک سرپنچ سے یہ رشوت لیتے ہوئے نواڑی میں اس کی سرکاری رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم افسر ٹھہرکا گاؤں کے سرپنچ کے ذریعہ منریگا کے تحت کرائے گئے سابقہ کاموں کی ادائیگی اور ایک جانچ کے تصفیہ کےلئے چار لاکھ روپے کی رشوت مانگ رہا تھا۔ اسی سلسلے میں آج اسے سرپنچ سے دو لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاھتوں گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے خلاف لوک آیکت پولیس ساگر کی ایک ٹیم نے کارروائی کی ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.