ETV Bharat / state

MP Assembly Elections 2023 الیکشن سے قبل اجمیر لے جانے کے اشتہار پر اعتراض - اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں

اجین میں ایک شخص نے اسمبلی انتخاب سے ایک روز قبل 51 روپے میں تمام سہولت کے ساتھ اجمیر کی زیارتک کرانے کے لیے سوشل میڈیا پر اشتہار شائع کیا جس پر سیاسی پارٹی اور کاروباریوں نے سخت اعتراضات کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 1:35 PM IST

الیکشن سے قبل اجمیر لے جانے کے اشتہار پر اعتراض

اجین: ریاست مدھیہ پردیش میں 17 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف راغب کرنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنے کے لئے مختلف ہتھکھنڈوں کا استعمال کر رہیں ہیں۔ ایک طرف الیکشن کمیشن عام لوگوں کو پولنگ بوتھوں تک پہنچنے کے لیے بیداری مہم چلا رہا ہے تو دوسری طرف اجین کے ایک شخص نے سوشل میڈیا پر 17 نومبر کو کیول 51 روپے میں اجمیر شریف کی زیارت کے لیے پوسٹ لکھی، جس کے بعد علاقے کے کاروباری اور اس علاقے سے دیگر امیدوار نے اس پوسٹ کی شکایت کی اور اس کو انتخاب کو متاثر کرنے والا بتایا۔

توپ خانہ کاروباری ایسوسییشن کے صدر محمد فاروق نے بتایا کہ اسی علاقے میں رہنے والے منظور نام کے ایک شخص اپنے واٹس ایپ پر اور لوگوں کو جا کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ 16 نومبر کو وہ 51 روپے میں اجمیر شریف کی زیارت کے لیے لے جا رہے ہیں۔ لہذا جو کوئی بھی ان کے ساتھ جانا چاہتا ہے، اس کو تمام قسم کی سہولت فراہم کی جائے گی جب ہمیں پتہ لگا تو ہم نے محسوس کیا کہ یہ جو لوگ اجمیر زیارت کے لیے جا رہے ہیں ان کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی کوشش ہے کیونکہ 16 تاریخ کو یہ یہاں سے روانہ ہوں گے اور 18 تاریخ کو واپسی ہے جب کہ 17 نومبر کو شہر میں ووٹ ڈالے جائیں گے جب یہ لوگ یہاں رہیں گے ہی نہیں تو پھر ووٹ سے محروم ہو جائیں گے۔ ایسے کئی لوگوں کو میں نے سمجھایا ہے کہ برسوں کے بعد ہمیں حق راہ دہی کا موقع ملتا ہے جس کا ہمیں بھرپور استعمال کر کے ایک مضبوط جمہوری نظام قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: World Urdu Day Celebration بھوپال میں یوم اردو پر جشن کی تقریب کا انعقاد

وہیں علاقے سے کانگرس اسمبلی امیدوار مایا تیر ویدی کے شوہر نے اس اشتہار کی پرزور مخالفت کرتے ہیں بتایا کہ جو جسے چاہے اپنا ووٹ دے سکتا ہے لیکن اس طرح کے عمل سے الیکشن متاثر ہوتا ہے جس کی الیکشن کمیشن کو خود ہی ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کرنا تھی۔ پھر بھی ہماری جانب سے الیکشن کمیشن کو ایک شکایت کی گئی ہے جس میں سارا معاملہ تفصیل سے بتایا گیا ہے اور ایسے لوگوں کے خلاف جو الیکشن کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ان پر کاروائی ہونی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.