ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: نصرت مہدی اردو اکیڈمی کی نئی ڈائریکٹر

مدھیہ پردیش حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے نصرت مہدی کو مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے، ادبی حلقوں نے حکومت کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔

نصرت مہدی
نصرت مہدی
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 12:41 PM IST

مدھیہ پردیش حکومت نے مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے سابق سیکریٹری اور بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ ڈاکٹر نصرت مہدی کو مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی میں ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرر کیا ہے۔

نصرت مہدی

ڈاکٹر نصرت مہدی کی اس تقرری کا اردو ادبی حلقوں نے خیر مقدم کیا ہے، نصرت مہدی اس سے قبل مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی میں سیکریٹری کے عہدے پر رہ چکی ہیں، انہوں نے اپنی صلاحیتوں اور کوششوں سے اکیڈمی کی سرگرمیوں کو بلندیوں تک پہنچایا، لیکن ریاست میں جاری سیاسی بحران کے سبب اقلیتی ادارے ذمہ داروں سے محروم رہے تاہم اب بھارتی جنتا پارٹی نے اردو اکیڈمی میں نصرت مہدی کو ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری کیا ہے۔

نصرت مہدی
نصرت مہدی

ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش سنسکرتی پریشد کی جانب سے جاری حکم کے مطابق نصرت مہدی کی تقرری ڈیپورٹیشن پر کام کاج سنبھالنے کی تاریخ سے دو برس کے لیے کی گئی ہے۔ اردو اکیڈمی کا اسٹیٹس ریاستی حکومت کے کلچرل ڈپارٹمنٹ کے نومبر 2020 میں جاری ایک حکم کے مطابق مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی تشکیل 1972 میں ہوئی تھی۔

نصرت مہدی نے ای وی ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نئے سرے سے کام کاج کو شروع کرنا ہوگا کیونکہ گزشتہ مارچ سے سبھی ثقافتی اور ادبی سرگرمیاں بند پڑی ہیں، اس کا اثر اکیڈمی کے ہونے والے پروگرامز پر بھی پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کی جانب سے گزشتہ مارچ سے مشاعرہ، سمیلن، اعزازی تقریب وغیرہ کے پروگرام نہیں ہوپائے ہیں۔ وہیں گزشتہ مالی برس میں اکیڈمی کو جاری ہوئے بجٹ تقریبا دو کروڑ روپے کا استعمال نہیں ہو پایا ہے اور اب مالی برس کے اختتام کے قریب آنے تک اس رقم کے خرچ ہونے کی امید بھی کم ہی ہے۔ نصرت مہدی نے کہا پھر بھی ہم ان حالات میں رواں برس مختلف پروگرامز کو منعقد کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.