ضلع ہسپتال کی نرسوں کو پی پی ای کٹ نہ ملنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نرسز کا الزام ہے کہ انہیں پی پی ای کٹ نہیں مل رہی، جس کے بعد نرسوں نے ہڑتال شروع کر دی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ حکومت مسلسل پی پی ای کٹ بھیج رہی ہے باوجود اس کے وہ مل نہیں رہی ہے۔ بنا پی پی ایس کٹ کے علاج کرنے سے خطرہ ہے۔
مرینہ ضلع ہسپتال کی نرس کورونا مثبت آنے کے بعد ہسپتال کی سبھی نرسنگ اسٹاف کا غصہ پھوٹ پڑا۔ سبھی نرسز نے ایک ساتھ کام بند کر دیا اور سی ایم او اور سول سرجن پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا۔ نرسز کا الزام ہے کہ ان سے بنا کٹ کے کام کرایا جا رہا ہے، جس سے انفکشن ہونے کا خطرہ ہے۔
نرسوں نے بتایا کہ 'ہسپتال میں پی پی ای کٹ موجود ہے لیکن وہ ہم لوگوں کو نہیں دیی جا رہی ہے'۔ نرسوں کا یہ بھی الزام ہے کہ انہیں ماسک اور سینیٹائزر بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔
اس تعلق سے جب سول سرجن سے بات کی کئی تو انہوں نے صاف بات نہیں کی۔ ان کا کہنا ہے کہ 'سامان پورا ہے لیکن پروٹوکال کے حساب سے سبھی کو سامان مہیا کرایا جائے گا۔'