ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش کانگریس ترجمان کو این ایس اے کا نوٹس - کانگریس کے صوبائی ترجمان امینول خان

اندور میں پیش آئے ہجومی تشدد کے واقعے کے بعد کانگریس کے صوبائی ترجمان امینول خان سوری کو انتظامیہ نے این ایس اے کے تحت کاروائی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

مدھیہ پردیش کانگریس ترجمان کو این ایس اے کا نوٹس

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 2:05 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں پیش آئے ہجومی تشدد کے واقعے کے بعد کانگریس کے صوبائی ترجمان امینول خان سوری کو انتظامیہ نے این ایس اے کے تحت کاروائی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

مدھیہ پردیش کانگریس ترجمان کو این ایس اے کا نوٹس
مدھیہ پردیش کانگریس ترجمان کو این ایس اے کا نوٹس

دراصل اندور میں پیش آئے ہجومی تشدد کے واقعے کے بعد اقلیتی طبقہ نے سنٹرل کوتوالی تھانے کا گھیراؤ کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کی مار پیٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

پولیس نے اس وقت پٹائی کرنے والے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا تھا۔

وہیں انتظامیہ نے تھانے کا گھیراؤ کرنے والے کانگریس کے صوبائی ترجمان امینول خان سوری کو قومی سلامتی سے متعلق دفعات کے تحت نوٹس جاری کیا ہے اور تین ستمبر تک اپنا موقف پیش کرنے کو کہا ہے۔

واضح رہے کہ راکھی کے موقع پر بال گنگا تھانہ علاقے کی گوند کالونی میں تسلیم چوڑی والا کے ساتھ ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کا ویڈیو وائرل ہونے سے شہر میں کہرام مچ گیا تھا۔

اقلیتی طبقہ اس سے ناراض ہوکر سینٹرل کوتوالی تھانہ پر جمع ہوگئے تھے اور انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے تھے کہ پٹائی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ مظاہرہ کے دوران کانگریس کے ترجمان امینول خان سوری بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.