ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں صوبے کے وزیراعلی کملناتھ نے 25 دسمبر کو ریلی میں یہ اعلان کیا تھا کہ ہم شہریت ترمیمی قانون کو صوبے میں نافذ نہیں ہونے دیں گے۔
مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی قانون پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش سے پریشان ہو کر آئے اقلیتوں کو انصاف دلانے والا قانون ہے۔ اس قانون سے بھارت میں رہنے والے کسی بھی مذہب کے شخص کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی'۔
انہوں نے کہا کہ 'کانگریس اور دوسری پارٹی کے رہنما اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں اور تشدد پھیلانےکا کام کر رہے ہیں'۔
نریندر سنگھ تومر نے مزید کہا کہ 'ہمارے رہنما اور بھارتی جنتا پارٹی کے کارکنان اس قانون کے بارے میں لوگوں کو سمجھائیں گے تاکہ لوگ اس کو آسانی سمجھ سکیں۔