کھنڈوا: سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج کہا کہ کسان اب صرف خوراک فراہم کرنے والا نہیں ہے، اس کے ساتھ وہ توانائی فراہم کرنے والا بھی بن رہا ہے۔ گڈکری بھارتیہ جنتا پارٹی کی جن آشیرواد یاترا کو جھنڈی دکھانے کے لیے مدھیہ پردیش کے کھنڈوا آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے یاترا کی تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور پارٹی کے ریاستی صدر وشنودت شرما بھی موجود تھے۔
گڈکری نے کہا کہ دیہاتوں، غریب مزدوروں اور کسانوں کی بہبود بی جے پی کی خاصیت ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کسان کوتوانائی فراہم کرنے ولابنانے کا مقصد پورا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں انہوں نے ایتھنول پر چلنے والی ٹویوٹا انووا لانچ کی ۔ اب مختلف زرعی مصنوعات سے ایتھنول بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ پہلی بار کسانوں سے حاصل کردہ توانائی سے ہوائی جہاز چلایا گیا۔ پرالی سے بٹومین تیارہوہا ہے اور اب اس سے سڑکیں بنائی جا رہی ہیں۔ اس طرح کسان اب توانائی دینے والا بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مستقبل کا ایندھن ہائیڈروجن ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مدھیہ پردیش گرین ہائیڈروجن پیدا کرنے والا ملک کا پہلا ریاست ہوگا۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تاریخ میں اگر کسی نے گزشتہ 7 سالوں میں 7 بار زراعت کے شعبے میں پہلا مقام حاصل کیا ہے تو مدھیہ پردیش نے شیوراج جی کی قیادت میں حاصل کیا ہے۔ آبپاشی کے رقبہ اور پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے دیہات کے لوگ امیر اور خوشحال ہوئے ہیں۔ ایک وقت تھا جب بیمار ریاستوں میں مدھیہ پردیش کا چرچا تھا۔ آج ترقی یافتہ ریاستوں میں اس کا چرچا ہے۔ اب تک جو ترقی ہوئی وہ ٹریلر تھی۔ اصل فلم ابھی شروع ہونا ہے۔
یو این آئی