اندور: اُجین میں نو منتخب کانسلر کو ایک غیر سرکاری تنظیم بزم فکر و فن نے اعزاز سے نوازا۔ مدھیہ پردیش کے بلدیاتی انتخابات میں فاتح امیدواروں کے استقبال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کے معزز لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نومنتخب کونسلرز کو اعزاز سے نوازا گیا۔ Newly Elected Corporators Honoured in Ujjain
اس موقع پر تنظیم کے رکن جاوید بیگ نے بتایا کہ بزم فکر و فن تنظیم شہر میں ادب کی محفلوں کا اہتمام کرتی ہے، مگر اس بار تنظیم نے سیاسی نوعیت کا پروگرام منتخب کیا جہاں تنظیم نے شال اور توصیف نامہ دے کر نو منتخب کونسلرز کی عزت افزائی کی۔
مزید پڑھیں: