ETV Bharat / state

اجین میں کورونا کے 26 نئے کیسز

مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 99 ہوگئی ہے اور 280 مریضوں کا اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

اجین میں کورونا کے 26 نئے کیسز
اجین میں کورونا کے 26 نئے کیسز
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 2:34 PM IST

مدھیہ پردیش کے اجین ضلع میں کورونا انفیکشن کے 26 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اب متاثرین کی تعداد 4400 کے قریب ہوگئی۔جب کہ ان میں سے 4014 مریض صحت مند ہوکر گھر واپس جاچکے ہیں۔

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 869 سیمپلز کی رپورٹ میں 26 کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ ان میں 18مریض اجین شہر سے اور 6 ناگدا قصبے سے ہیں۔

ضلع میں ابھی تک 4393 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس عالمی وبا سے ضلع میں ابھی تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 99 ہوگئی ہے اور 280 مریضوں کا اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ ضلع میں ابھی تک ایک لاکھ 40 ہزار 408 لوگوں کے سیمپل لیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا کی لہر پھر سے دیکھی جارہی ہے اور روزانہ کیسز درج ہورہے ہیں۔ جب کہ بہت جلد کورونا ویکیسن کے مارکٹ میں آجانے کی خبر بھی گشت کر رہی ہے۔ کچھ دن قبل وزیر اعظم مودی نے بھارت بائوٹیک کمپنی کا دورہ کرتے ہوئے ویکسین سے متعلق جانکاری حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:قوت مدافعت میں اضافہ کرنی والی ساڑیاں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.