مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے معاملات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات یہاں واقع لیب سے 39 رپورٹس موصول ہوئی ہیں ان میں سے 31 منفی اور 8 مثبت کیس پائے گئے ہیں۔ یہ تمام کورونا متاثرین نیمچ شہرکے رہنے والے ہیں۔ اسی کے ساتھ ضلع میں کورونا پازیٹو کی تعداد بڑھ کر 514 ہوگئی ہے جبکہ 10 افراد فوت ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضلع میں ابھی تک پائے جانے والے 514 مریضوں میں سے457 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 47 مریض زیر علاج ہیں۔