مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں برکت اللہ یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے زیر اہتمام نیشنل سیمینار بعنوان 'آزادی کے بعد عربی و اردو کی ترقی میں بھوپال کی حصہ داری' پر سمینار منعقد کیا گیا۔
سمینار کے شرکاء نے برکت اللہ یونیورسٹی کی اہمیت و کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی وسط ہند کا ایک ممتاز درس گاہ ہے، جہاں ایک چھت کے نیچے 6 زبانوں کی تعلیم و تدریس کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ یہاں نہایت خوشگوار ماحول میں طلباء مختلف علوم کے حصول میں مصروف ہیں۔
یہاں آئے مقررین نے کہا کہ یونیورسٹی میں عربی و فارسی کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان زبانوں کو روزگار سے جوڑنے پر زور دیا تاکہ دوسری ریاستوں کے نوجوان عربی سیکھ کر میڈل ایسٹ میں اپنا مستقبل بنا رہے ہیں۔
سیمینار میں جہاں آزادی کے بعد بھوپال میں عربی زبان کے فروغ میں برکت اللہ یونیورسٹی کے شعبہ عربی کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی وہیں، بھوپال میں عربی کو فروغ دینے والی درسگاہوں اور دیگر مدارس کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ جس میں دارالعلوم تاج المساجد, جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی شامل ہے۔