بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس متحد نہیں ہے، یہ گزشتہ دو دنوں کے واقعات سے واضح ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایوان سے معطل کانگریس کے ایم ایل اے جیتو پٹواری کے حوالے سے کہا کہ اسمبلی سے معطلی کی اصل وجہ سستی مقبولیت کے لیے ایوان کو گمراہ کرنا ہے۔ ڈاکٹر مشرا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ کانگریس بالکل بھی متحد نہیں ہے، یہ ایم ایل اے جیتو پٹواری کی معطلی پر کانگریس کے سینئر لیڈروں کی خاموشی اور اسمبلی اسپیکر کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد پر سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ اور نصف ارکان اسمبلی کے دستخط نہ کرنے سے واضح ہوگیا ہے۔
پٹواری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کی معطلی کا اصل سبب سستی مقبولیت کے لیے ایوان کو استعمال کرنا اور کانگریس کی اندرونی لڑائی کے درمیان خود کو بڑا لیڈر ثابت کرنا ہے۔ یہ پٹواری کی شروع سے کوشش رہتی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ کانگریس ایم ایل اے کی معطلی کی تجویز انہوں نے پیش کی، اسپیکر گوتم نے تو صرف ایوان کی رائے طلب کی اور ایوان نے معطل کیا۔ کانگریس کو عدم اعتماد کی تحریک لانی تھی تو ان کے (ڈاکٹر مشرا) کے خلاف لاتے، لیکن وہ اسپیکر کے خلاف یہ تحریک لا رہے ہیں۔ وہیں کیمبرج میں راہل گاندھی کے ذریعہ بھارت میں جمہوریت پر دیئے گئے بیان پر نروتم مشرا نے کہا کہ کمل ناتھ نے عظیم بھارت کو بدنام کیا۔ راہل گاندھی ملک کو بدنام کرنے میں کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔
یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi in Cambridge Lecture راہل گاندھی غیر ملکی سرزمین پر بھارت کو بدنام کر رہے ہیں، آسام وزیراعلیٰ
یو این آئی