ETV Bharat / state

کورونا وبا کے سبب جیلوں میں متعدد اقدامات کئے جائیں: نروتم مشرا

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 5:28 PM IST

Updated : Jul 18, 2020, 8:50 PM IST

کورونا وبا کے سبب مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج بھوپال کے سنٹرل جیل کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے جیل انتظامیہ سے جیل میں رہ رہے قیدیوں کے لئے متعدد اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

کورونا وبا کے سبب  جیلوں میں متعدد اقدامات کئے جائیں :تروتم مشرا

مدھیہ پردیش: کورونا وبا کے سبب گزشتہ دنوں ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، اس وبا سے نجات پانے کے لئے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات بھی کئے جا رہے تھے۔ اس دوران ریاست کی جیلوں میں بھی اس وبا سے بچاؤ کے لئے کئی طرح کے اقدامات کئے گئے۔ کم جرم والے قیدیوں کو جہاں پیرول پر رہا کیا گیا۔ وہیں بقیہ قیدیوں میں ماسک سینیٹائزر اور معاشرتی فاصلے کا خیال رکھا جانے لگا ۔

کورونا وبا کے سبب جیلوں میں متعدد اقدامات کئے جائیں :تروتم مشرا۔ویڈیو

کورونا کے اس دور میں مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھوپال سنٹرجیل کا جائزہ لیا جس کے بعد انہوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر جیل میں متعدد انتظامات بڑھانے کی ہدایت دی جس میں انہوں نے قیدیوں کے لئے اچھا کھانا، قیدیوں کی پیرول کی رہائی کی میعاد بڑھانے، جیل میں کورونا وارڈ بنانے سے متعلق ہدایات شامل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے چلتے قیدیوں کی ان کے رشتہ داروں سے بات نہیں ہو پا رہی ہے اس کے لیے فون سے بات کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔ کورونا وبا کے اس دور میں جیلوں میں رہنے والے قیدیوں کا خیال رکھا جائے۔

Last Updated : Jul 18, 2020, 8:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.