جبل پور: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ نرمدا پری کرما پتھ اور نرمدا کوریڈور کو تین مرحلوں میں تیار کیا جائے گا، ساتھ ہی وہ یہ وعدہ کرتے ہیں کہ مدھیہ پردیش بہترین سڑکوں والی ریاست بنے گی۔ یہاں یوم جمہوریہ کے موقع پر چوہان نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی اور ریاست کے لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بھارت وزیر اعظم نریندر مودی کی تاریخی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ کووڈ-19 کے بحران کے دوران، مودی نے نہ صرف بھارتیوں کی جان بچائی، بلکہ ہندوستان نے خود ویکسین تیار کرکے کئی ممالک کو بھی بھیجی۔
مدھیہ پردیش کے تناظر میں شیوراج نگھ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش تمام شعبوں میں تاریخی ترقی کر رہا ہے۔ ہماری ترقی کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے، ریاست کے کسانوں نے زراعت میں معجزے دکھائے ہیں۔ اس سلسلے میں، انہوں نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ مدھیہ پردیش بہترین سڑکوں والی ریاست بنے گی۔ مدھیہ پردیش بجلی کے شعبے میں سرپلس ریاست بنتا جا رہا ہے۔ اب نہ صرف کوئلے اور پانی سے بلکہ ہم شمسی توانائی سے بھی بجلی پیدا کرنے کی طرف مسلسل بڑھ رہے ہیں۔
India First Rapid Rail Track بھارت کے پہلے ریپڈ ریل ٹریک کا کام مکمل
Vikas Yatra شیوراج نے 'وکاس یاترا' سے متعلق لیڈروں کو ہدایات دیں
یو این آئی