ETV Bharat / state

Memorandum To Indore Police اندور میں مسجد اور درگاہ پر حملے کے خلاف میمورنڈم

اندور میں گذشتہ دنوں شرپسندوں نے ایک درگاہ اور مساجد پر پیٹرول بموں سے حملہ کر دیا۔ آج اندور کے شہر قاضی کی قیادت میں ایک وفد نے اس حوالے سے کمشنر سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ قصورواروں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔ شہر قاضی نے کہا کہ پولیس کو اس طرح کی حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہے۔

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 11:35 AM IST

اندور میں مسجد اور درگاہ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف میمورنڈم

اندور میں مسجد اور درگاہ پر حملے کے خلاف میمورنڈم

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کا تجارتی مرکز اندور جہاں کی سرگرمیاں پورے صوبے کو متاثر کر دیتی ہیں۔ گذشتہ دنوں چند شر پسند دو موٹر سوئیکل پر سوار ہو کر مختلف مساجد اور ایک درگاہ پر پٹرول بم پھینک کر فرار ہو گئے تھے لیکن ان کی یہ کرتوت سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی تھی۔ اس واقعے کو لے کر مسلمانوں میں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ آج شہر قاضی کی قیادت میں ایک وفد نے اندور پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور میمورنڈم سو نپا جس میں مطالبہ کیا کہ شہر کے امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔

اندور شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی نے کہا کہ اندور امن کا گہوارہ ہے یہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں مگر کچھ شر پسند اس ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ مسجد اور درگاہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Anti Muslim Posters in MP Village مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں میں مسلم و عیسائی تاجروں کے داخلے پر پابندی کا پوسٹر

دوسری طرف اندور پولیس کمشنر مرقند دیوسکر نے کہا کہ ایک ہی رات میں نامعلوم گروپ نے دو عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں چار پانچ لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.