ETV Bharat / state

Muslim Women Protest in khargone: کھرگون میں پولیس کی یکطرفہ کارروائی کے خلاف مسلم خواتین کا احتجاج - کھرگون پولیس کے خاف مسلم خواتین کا احتجاج

ریاست مدھیہ پردیش کے نماڈ میں فرقہ وارانہ فساد کے بعد پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ مسلم خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر ایک خاص طبقہ کو نشانہ بناتے ہوئے یکطرفہ کاروائی کرنے کا الزام عائد کیا۔ Muslim Women Protest Against Police in khargone

کھرگون میں پولیس کی یکطرفہ کاروائی کے خلاف مسلم خواتین کا احتجاج

author img

By

Published : May 11, 2022, 3:21 PM IST

Updated : May 11, 2022, 4:11 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش میں گذشتہ دنوں نماڈ کے کھرگون میں فرقہ وارانہ فساد کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں متعدد لوگ زخمی ہوئے تھے۔ وہیں ابرش خان نام کے شخص کی موت کی تصدیق بھی ہوئی تھی۔ اس دوران کئی املاک کو نظر آتش کردیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مسلم نوجوانوں کو جیل بھیج دیا اور انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے متعدد مکانوں کو مسمار کر دیا۔

کھرگون میں پولیس کی یکطرفہ کارروائی کے خلاف مسلم خواتین کا احتجاج

اس معاملے میں پولیس کی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ جب کہ مسلم خواتین نے پولیس پر یکطرفہ کاروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایس پی آفس پہنچ کر ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں امتیازی سلوک نہ کرنے اور خاطیوں کے خلاف مناسب کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاج کررہی ایک خاتون نجمہ شیخ نے بتایا کہ مسلم خواتین ایس پی دفتر پہنچیں۔ انہوں نے پولیس پر یکطرفہ کاروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نابالغوں اور بے گناہ افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے اور ان کے ساتھ مارپیٹ کی جارہی ہے۔

میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا کہ ثبوت کے بغیر کسی کو گرفتار نہ کیا جائے۔ وہیں زاہدہ شیخ نے الزام عائد کیا کہ پولیس رات کے اوقات میں کارروائی کر رہی ہے۔ دروازے توڑ کر گھروں میں داخل ہورہی ہے اور خواتین کے ساتھ گالی گلوج و مارپیٹ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قصور وار ہے تو ہم خود انہیں بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مقامی ہندو افراد کے خلاف ثبوت موجود ہیں جنہوں نے فساد برپا کیا تھا لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Big Disclosure in Indore Fire: اندور آتشزدگی میں اہم انکشاف

اس موقع پر پولیس عہدیدار نیرج چورسیا نے کہا کہ مسلم خواتین نے پولیس کی کارروائی کے خلاف شکایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی، جب کہ قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

Last Updated : May 11, 2022, 4:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.