ETV Bharat / state

بھوپال: عید الاضحیٰ کے تعلق سے مسلمانوں میں تذبذب - مدھیہ پردیش نیوز

دارالحکومت بھوپال میں عید الاضحیٰ کی نماز اور قربانی کو لیکر شہر کے لوگوں میں تذبذب ہے، کئی مسلم تنظیموں کے ذمہ دار اور عام لوگوں نے دارالقضاء پہنچ کر شہر قاضی سے قربانی اور عید الاضحیٰ کی نماز پڑھنے کا مطالبہ کیا۔

muslim demanded qurbani in eid ul adha
عید الاضحیٰ کے تعلق سے مسلمانوں میں تذبذب
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 6:16 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بڑھتے کورونا انفیکشن کے تحت 24 جولائی سے تین جولائی تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد مسلم طبقے میں بے چینی دیکھی گئی کیونکہ یکم اگست کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی اور لوگوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں ہم کس طرح سے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کریں اور خاص طورسے قربانی کا اہتمام کس طرح سے کیا جائے؟

دیکھیں ویڈیو

کیونکہ کچھ لوگوں نے تو قربانی کے جانور خرید لیے ہیں اور کئی لوگوں کا قربانی کے جانور خریدنا باقی ہے۔ لاک ڈاؤن کے حالات میں نہ تو بکرا بازار لگایا جا رہا ہے اور نہ ہی قربانی کے جانوروں کے لئے دانہ پانی لینے کا انتطام ہے جس سے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اس طرح سے لاک ڈاؤن میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس لیے اس لاک ڈاؤن میں تہواروں کے مدنظر حکومت کو عوام کے لیے کوئی راحتی قدم اٹھانا چاہیے۔

یہی وجہ ہے کہ کہ مسلم تنظیم اور مسلم لوگوں کے ذمہ دار آج شہر قاضی سے ان سب باتوں کا مطالبہ لے گیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.