ETV Bharat / state

خصوصی پیشکش: ہولی پر ممتاز شعراء کا کلام - ایم ایس سراج کی شاعری

رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر ای ٹی وی بھارت اردو پر خصوصی مشاعرہ۔

رنگوں کا تہوار ہولی
رنگوں کا تہوار ہولی
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 5:39 PM IST

Updated : Mar 29, 2021, 7:59 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ہولی کا تہوار روایتی انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے مشاعرے کا انعقاد کرایا جس میں شہر کے استاد شعراء سمیت قدآور شعراء کرام نے اپنے انداز میں ہولی پر کلام پیش کئے۔

ہولی پر شعراء کی بولی

اس محفل مشاعرہ کی نظامت ڈاکٹر اعظم خان نے جبکہ صدارت استاد شاعر فاروق انجم نے کی۔

ملک میں پورے جوش و خروش کے ساتھ ہولی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ حالانکہ اس بار کی ہولی پر کورونا وائرس کا سایہ ہے اور عوام اس کا بھرپور لطف اٹھانے سے محروم ہیں۔

  • اورینا ادا

ہماری زندگی میں آئے لے کے پیار یہ ہولی

مٹاتی ہے دلوں کے بیچ کی تکرار یہ ہولی

محبت کے ہر ایک رشتے کو یہ مضبوط کرتی ہے

مناتا ہے اسی کے واسطے سنسار یہ ہولی

محبت کرنے والے بس اسی کے منتظر رہتے

کریں غم میں ملا کر پیار کی بوچھار یہ ہولی

  • عظیم اثر

آؤ ہم خوشیاں منائیں ہولی کے تہوار میں

ایکتا کے گیت گائیں ہولی کے تہوار میں

آج کے دن بچے بوڑھے اور نوجوان لے کر گُلال

ایک دوجے پر لگائیں ہولی کے تہوار میں

پِچھلی ساری غلطیوں کی معافی سب سے مانگ لیں

رنجش سب بھول جائیں ہولی کے تہوار میں

  • ایم ایس سراج

کھیلو رے کھیلو ہولی رے

بھیگے کسی کی کوری چنریا

بھیگے کوئی چو لی رے

بولے نا کوئی تیکھی بولی رے

ڈالو رنگ، بھر بھر پیار کا دلار کا

بھانگ کا اترے، پر نہ اترے نشہ پیار کا تیرے خمار کا

آج رہے نہ خالی کوئی جھولی رے

کھیلو رے کھیلو ہولی رے

  • ڈاکٹر احسان

ہولی منانا تو صرف ایک بہانہ ہے

بغض و کینہ و نفرت کو ہلکی میں جلانا ہے

ہرے نیلے پیلے بھی کاسنی گلابی بھی

رنگ سب ملا کر اب رنگ ایک بنانا ہے

پھول جیسے چہرے ہیں رنگ ہر سو بکھرے ہیں

آج من شرابی ہے، آج دل دیوانہ ہے

  • ڈاکٹر اعظم خان

سن اے سیاست ہو خیر تیری لٹا کے پیسہ تیری گلی میں

کی اچکے کے بھی بن گئے ہیں شریف زادے تیری گلی میں

شریف انسان ہوں میں تو جانا اب جاؤں کیسے تیری گلی میں

ادھر کھڑے ہیں ادھر کھڑے ہیں کئی کمینے تیری گلی میں

عبیر چھڑ کے گُلال چِھڑکے منائے ہولی منائے خوشیاں

نشے میں جھومے کچھ اس طرح سب نہ ہوش آئے تیری گلی میں

  • فاروق انجم

ہولی خوشیوں کا رنگوں کا تہوار ہے

جھوٹ کی ہار ہے سچ کا قرار ہے

پیار الفت عقیدت کا اظہار ہے

سنسکرت محبت کا اُپہار ہے

دو دلوں کا ملنا اس کا اُپکار ہے

Last Updated : Mar 29, 2021, 7:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.