ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کی مخالفت میں معروف شاعر فیض احمد فیض کی نظم 'ہم دیکھیں گے' کو لے کر بھوپال کے نامور شعراء بھی یہاں جاری احتجاج "ستیہ گرہ" میں شامل ہو کر ہم آواز ہوئے۔
شعراء نے اپنے انقلابی کلام سے مرکزی حکومت کو پیغام دیا کہ ملک کے لوگوں کو تقسیم کرنے والے قانون پر نظر ثانی کی جائے۔