مدھیہ پردیش کے انتہائی خطرناک مجرم جیتو سونی کو اندور پولیس نے گجرات سے ہراست میں لیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے بدھ کے روز جیتو سونی کے رشتہ دار ہمت لال سونی کو حراست میں لیا تھا۔
ڈی آئی جی ہری نارائنچاری مشرا نے جیتو کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا 'تفصیلات کا انکشاف اتوار کی شام کو کیا جائے گا'۔
آپ کو بتا دیں کہ ملزم کے سر پر ایک لاکھ 60 ہزار روپے نقد انعام تھا۔
جیتو سونی پیشے سے ایک تاجر ہیں۔ ان کی ایک ہوٹل جس کا نام مائی ہوم ہوٹل ہے، اس ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا تھا اور وہاں سے قریب 67 لڑکیوں کو آزاد کرایا گیا تھا۔
اس معاملے میں جیتو سونی کے علاوہ، ہوٹل کے منیجر جبار پرساد راؤ، امیت سونی (بیٹا)، اور دیگر پر آئی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
نئے آرڈرز سے لوگ مزید تذبذب کا شکار
من کی بات: 'بھارت نے چین کو موزوں جواب دیا'
'قومی سلامتی کا مسئلہ مودی حکومت کے لئے اہم نہیں ہے'
تفتیش کے دوران، جیتو کے بھائی حکم اور مہیندر پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا کیونکہ وہ ہوٹل کے مالکان میں شامل تھے۔