ریاست مدھیہ پردیش میں او بی سی کو 27 فیصد ریزرویشن دینے کے معاملے کے حوالے سے بی جے پی رہنما اور وزیر برائے شہری ترقیات بھوپیندر سنگھ نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس نے او بی سی کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ او بی سی کو اب تک 27 فیصد ریزرویشن نہیں مل پایا ہے۔
انہوں نے کانگریس کے دور حکومت میں پیش کی گئی او بی سی بل کی کاپی کو دکھاتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے اس کاپی میں او بی سی کی آبادی 27 فیصد بتائی ہے، جبکہ مدھیہ پردیش میں او بی سی کی آبادی 51 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اسمبلی میں غلط بل لایا تھا اور ساتھ ہی عدالت میں بھی غلط معلومات پیش کی ہے، یہی وجہ ہے کی او بی سی معاملے پر اسٹے لگا ہوا تھا اور جب اسٹے لگایا گیا اس وقت کی حکومت کے ایڈوکیٹ جنرل کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔ کانگریس نے سوا سال تک حکومت کی اور اس درمیاں انہوں نے او بی سی کو 27 فیصد ریزرویشن دینے کے حوالے سے کوئی کوشش نہیں کی۔
مزید پڑھیں:مساجد کمیٹی کے سابق سیکرٹری نے کی سرکاری رقم کی ہیراپھیری
انہوں نے کہا اگر اس وقت عدالت نے اسٹے لگایا ہوا تھا تو اس وقت کی حکومت کو اس کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہیے تھا۔لیکن اس وقت کانگریس کے لوگ سپریم کورٹ نہیں گئے۔اس طرح کانگریس نے او بی سی کو گمراہ کرنے کا کام کیا ہے۔کانگریس نے او بی سی طبقے کو دھوکا دیا ہے، اس لیے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت او بی سی کو 27 فیصد ریزرویشن دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ او بی سی ریزرویشن کے حوالے سے بھارتی جنتا پارٹی کی طرف سے صحیح معلومات دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ او بی سی ریزرویشن کے نام پر دھوکہ دینے والی کانگریس پارٹی کو صوبے کے سبھی پسماندہ طبقات سے معافی مانگنی چاہیے۔