ETV Bharat / state

Teachers Day 2023 نابینا استاد سے سینکڑوں طلبہ مستفید - بر ہان پور کے نابینا استاد رام لال بھیلویکر

استاد بھیلویکر بتاتے ہیں کہ پیدائش کے بعد سے ہی مکمل طور پر میری بینائی چلی گئی تھی، لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری، والدین میری فکر کرنے لگے، اس لیے میں نے ان کا سہارا بننے کا فیصلہ کیا۔ Blind teacher Ramlal Bhilavekar

Etv Bharatیوم اساتزہ کے موقع پر ملیئے نابینا استاد رام لال بھیلویکر سے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 11:46 AM IST

برہان پور: ضلع ہیڈ کوارٹر سے آٹھ کلومیٹر دور فتح پور گاؤں کے سرکاری پرائمری اسکول میں، ایک نابینا استاد طلبہ کی زندگیاں روشن کر رہا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اسکول کے تمام طلبہ نارمل ہیں، دیکھ سکتے ہیں، بول سکتے ہیں اور سن سکتے ہیں، لیکن جو انہیں پڑھاتے ہیں۔ وہ خود نہیں دیکھ سکتے، وہ اپنے دماغ کی طاقت سے چھوٹے بچوں کا مستقبل سنوار رہے ہیں۔ پچھلے 25 سالوں سے ان سے سینکڑوں طلباء نے تعلیم حاصل کی اور بعد کی کلاسوں میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ استاد کا نام رام لال بھیلویکر ہے۔

استاد رام لال بھیلویکر کی زندگی کی کہانی بہت دل کو چھو لینے والی ہے، بھیلویکر بتاتے ہیں کہ پیدائش کے بعد سے ہی میری بینائی چلی گئی تھی، لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری، والدین میری فکر کرنے لگے، اس لیے میں نے ان کا سہارا بننے کا فیصلہ کیا، اپنی کمزوری کو مجھ پر حاوی نہ ہونے دیا اور میرا جوش دیکھ کر پڑھائی جاری رکھنے دیا۔ میرے والد اور والدہ نے بھی مجھے امید دلائی، انہوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ مجھے 1998 میں بطور استاد ملازمت مل گئی، اس کے بعد سے مسلسل تعلیمی میدان میں خدمات انجام دے رہا ہوں، ابتدائی مرحلے میں طلبہ کو پڑھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن رفتہ رفتہ بریل حروف تہجی کے ذریعے پڑھانا شروع کر دیا، اب حکومت نے بریل کتابیں بھی فراہم کر دی ہیں، اس سے پڑھانا آسان ہو جاتا ہے، اب میں عام اساتذہ کی طرح پڑھانے کے قابل ہوں، طلباء بھی پڑھ سکتے ہیں، انہوں نے دلچسپی لینا شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Teachers Day 2023 گیارہ اساتذہ یوٹی اور ایک قومی سطح کے ایوارڈ کیلئے منتخب

بھیلویکر نے بتایا کہ تعلیم کے میدان میں 25 سال ہو گئے ہیں، میں نے بریل رسم الخط کا سہارا لیا، بریل رسم الخط کے ذریعے ہائر سیکنڈری تک تعلیم مکمل کی، اس کے بعد ڈی ایڈ کیا، میری معذوری کو میری قابلیت نے شکست دی اور مجھے جلد ہی استاد بننے کا موقع ملا، میں ابھی بھی طلباء کو پڑھانے کے لیے بریل رسم الخط کی کتابیں استعمال کرتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.