جی آر پی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ ہلاک شدہ افراد کی شناخت 28 برس کی سوراب ولد ستی جین کے طور پر ہوئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ان کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے۔جی آر پی پولیس نے ہلاک شدہ شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال لیا ہے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب انٹر سٹی ٹرین اندور پلیٹ فارم پر لگنے والی تھی۔
واضح رہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں پڑ گئی ہیں جس کی وجہ سے ریلوے پلیٹ فارم پر سفر کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے ایسے میں ریلوے پولیس کی ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے۔
زندگی بیش قیمت ہے اور ہم اس کو جلد بازی میں ضائع نہیں کر سکتے اگر تھوڑے سے انتظار میں ہماری جان محفوظ رہتی ہیں تو انتظار میں کوئی گریز نہیں ہونا چاہیے حادثے تب ہوتے ہیں جب ہم اس کو نظر انداز کرتے ہیں یا ان سے سیکھ نہیں لیتے۔