ETV Bharat / state

اسٹریٹ وینڈر پروگرام میں شرکت کرنے والی نازمین نے ای ٹی وی بھارت سے کی بات - اردو نیوز اجین

میونسپل کارپوریشن سے قرض لیتے وقت شہر کی نازمین نام کی خاتون نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ وزیر اعظم مودی سے بات کریں گی۔ خواتین وینڈر کیٹیگری میں پہلے مقام پر آنے کے بعد نازمین نے آج صبح گیارہ بجے ہونے والے اسٹریٹ وینڈر پروگرام میں وزیر اعظم مودی سے بات کی۔

nazmeen
نازمین
author img

By

Published : Jul 1, 2021, 1:35 PM IST

اجین کے دیواس روڈ پر نیو اندرا نگر کالونی میں رہائش پذیر 41 سالہ نازمین، دیواس روڈ پر ہی پھلوں کا ٹھیلہ لگاتی ہیں۔ نازمین نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے وقت وہ مالی مشکلات سے پریشان تھیں۔ شوہر گاڑی کی مرمت کا کام کرتے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں ان کا کام بند ہوگیا تھا جس کی وجہ سے انہیں میونسپل کارپوریشن کی وزیر اعظم سونیدھی یوجنا کا پتہ چلا اور ایم پی آن لائن پر جا کر فارم جمع کرایا۔

دیکھیں ویڈیو

اس کے بعد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے نازمین کو 10 ہزار کا قرض دیا گیا۔ اس کے بعد سے ہی نازمین اجین کے دیوداس روڈ پر پھلوں کا ٹھیلہ لگا رہی ہیں، ساتھ ہی رقم کی ادائیگی آن لائن پیمنٹ ٹرانزیکشن بھی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے کورونا سے بچنے کا موقع ملتا ہے اور معاشرتی دوری برقرار رہتی ہے۔

مزید پڑھیں:National Doctor’s Day: صحت مند معاشرے کی تشکیل کرنے والے محسن

نازمین نے خواتین اسٹریٹ وینڈر کا فارم آن لائن بھرا تھا۔ وہاں بھی اس نے جو فیس ادا کی تھی وہ آن لائن ٹرانزیکشن کے ذریعہ کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بینک کے جتنے بھی کام کیے سبھی کاموں میں آن لائن ٹرانزیکشن کی۔ اس کے بعد 10 ہزار کے قرض کی منظوری کے بعد بینک کی قسط بھی صرف آن لائن لین دین کے ذریعے جمع کرتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.