ETV Bharat / state

Ujjain Triple Murder Case کتے کو مارنے سے روکا تو شوہر نے بیوی، دو بچوں اور خود کو تلوار سے کاٹ دیا - husband suicide by killing his wife and children

مدھیہ پردیش کے اجین میں واقع بڈنگر کے بالود میں ایک شخص نے بیوی اور دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ اس دوران ملزم کے دو بچوں نے کسی طرح بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

Ujjain Triple Murder Case
Ujjain Triple Murder Case
author img

By

Published : Aug 20, 2023, 2:06 PM IST

اجین: مدھیہ پردیش کے اجین ضلع میں تہرے قتل کی واردات نے علاقے میں سنسنی پیدا کردی۔ نشے میں دھت ایک شخص نے پہلے اپنی بیوی اور دو بچوں کو قتل کیا، پھر خود کشی کر لی۔ واقعہ بڈنگر کے بالود کا ہے۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق نوجوان کا شراب پینے کے بعد گھر میں جھگڑا ہوا، پھر بیوی اور ایک بیٹے اور بیٹی کو قتل کر دیا۔ بڈنگر پولیس موقعے پر پہنچ گئی ہے۔

دو بچوں نے بھاگ کر جان بچائی

جانکاری کے مطابق ہفتہ کی رات ملزم دلیپ پوار پر گھر میں بندھا کتا بھونک رہا تھا۔ اس سے ناراض ہو کر اس نے گھر میں رکھی تلوار نکالی اور کتے کو مارنے چلا گیا۔ اس دوران جب نوجوان کی بیوی گنگا سمجھانے پہنچی تو ملزم نے بیوی گنگا، بیٹی نیہا (17) بیٹے یوگیندر (14) کا قتل کردیا۔ اس دوران دو بیٹوں نے چھت سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ اس کے بعد ملزم نے خود بھی خودکشی کرلی۔

پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بڈنگر تحصیل کے گاؤں بلودہ آر سی کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نشے کی حالت میں نوجوان دلیپ تلوار سے کتے کو مار رہا تھا۔ بیوی جب گنگا بائی کتے کو بچانے پہنچی تو اس نے بیوی پر تلوار سے حملہ کردیا۔ جب بچے نیہا اور یوگیش اپنی ماں کو بچانے پہنچے تو اس نے ان پر بھی تلوار سے حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔ ایویندر اور بلبل نام کے دو بچے جیسے تیسے بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ وہ دونوں بھی زخمی ہیں جن کا علاج بد نگر کے سرکاری اسپتال میں جاری ہے۔ اطلاع ملتے ہی بڈنگر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Dumdum Murder سابق فوجی جوان نے بیوی اور بیٹی کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

اجین کے ایس پی سچن شرما نے بتایا کہ ''بڈنگر کے گاؤں بلودہ میں ایک شوہر نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ واقعے کی وجہ یہ تھی کہ گھر میں بندھا کتا بھونک رہا تھا۔ اسے مارنے کے لیے ملزم آگے بڑھا تو اس کی بیوی اور بچوں نے اسے روکنے کی کوشش کی تاہم اس نے بیوی سمیت دونوں بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا جب کہ دو بچوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ دوسری جانب ملزم نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ زخمی بچوں کا علاج جاری ہے۔ بڈنگر میں ایف ایس ایل ٹیم اور پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.